پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اسلحے کی نمائش، عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش اور عوامی سطح پر اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (TLP) نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، جبکہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ثابت ہوگیا لوگ مریم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-7
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام حلقوں سے لیگی امیدواروں کی بڑی لیڈ نے ثابت کیا لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا ورد رہ گیا۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن جیتنے والے لیگی امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔