محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 10 دن کے لیے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی کر دی گئی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھرمیں اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔مزید برآں صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کےعلاوہ لاؤڈ اسپیکرکا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے چند واقعات سامنے آئے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفعہ 144 کے تحت

پڑھیں:

20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 10 دن کیلئے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی
  • پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ ، اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ میں 20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
  • 20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
  • پنجاب بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • جڑواں شہروں میں آج موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا صوبے میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
  • سیکورٹی خدشات: پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ
  • راولپنڈی؛ 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ، نوٹیفکیشن جاری