Jasarat News:
2025-11-24@15:50:28 GMT

سیکورٹی خدشات: پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

سیکورٹی خدشات: پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: سیکیورٹی خدشات پر صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت صوبے میں جلسے، جلوس اور دھرنے پر بھی پابندی ہوگی۔جبکہ صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، مہم آج رات ختم ہو جائے گی



لاہور:

‎پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے 13 حلقوں میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

قومی اسبملی کے حلقوں میں ہری پور این اے 18، فیصل آباد کے دو حلقے این اے 104 وار 96، این اے 129 لاہور، این اے 143 سرگودھا اور این اے 185 ڈی جی خان کے حلقے شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں پی پی ‎ساہیوال 203 اور مظفر گڑھ 269 شامل ہیں جبکہ سرگودھا پی پی 73، میانوالی پی پی 87 اور فیصل آباد کے تین حلقے 15، 98 اور 116 شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تیاری مکمل ہیں، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کل صبح ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کیا جائے گا۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کو انتخابی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی اہلکار جبکہ پولنگ رومز پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد کسی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • کشمیری دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خود کو بے اختیار محسوس کرتے ہیں، آغا روح اللہ
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
  • نئے صوبے بنانے سے ملک مزید تقسیم کا شکار ہو گا: مریم نواز
  • امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ اجتماع گاہ کا دورہ کررہے ہیں
  • پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، مہم آج رات ختم ہو جائے گی
  • صوبے میں نچلے لیول پر کرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں ہے: مریم نوازشریف