معیشت کیلیے سیاسی عدم استحکام زہر قاتل ثابت ہوگا، لاہور چیمبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک)فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ حقائق کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے، مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب نہ صرف ایک ویڑنری لیڈر کے طور پر ابھری ہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت نے کم وقت میں کئی تاریخی منصوبے مکمل کیے ہیں جو نہ صرف عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی نئی توانائی فراہم کر رہے ہیں۔حالیہ سیلاب کے بعد مریم نواز نے ذاتی نگرانی میں بحالی کے کاموں کی رفتار تیز کی، متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، مکانات کی بحالی، اور مالی امداد کے پیکجز فراہم کیے۔صوبے بھر میں سڑکوں، پلوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں اور بین الاضلاعی رابطوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریل زونز کی بہتری، سرمایہ کاری کا فروغ اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنا، سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، اسمارٹ کلاس رومز، خواتین تعلیم کے خصوصی پروگرام اور صحت کے میدان میں جدید ہسپتالوں و موبائل ہیلتھ یونٹس کا قیام پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ احساس راشن پروگرام، مفت ادویات کی فراہمی اور عوامی فلاحی پیکجز کے ذریعے لاکھوں گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے صنعت و تجارت، معیشت اور عوام کے لیے ایسے ہی اقدامات اٹھانے ہونگے۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ایس ایم ایز اور سپیشل اکنامک زونز کی ترقی کے لیے لاہور چیمبر پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیا رہے۔ انہوں نے اکنامک زونز میں زمین کی قیمتوں میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیمتیں صرف ایس ایم ایز ہی نہیں بلکہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے بھی ناقابل برداشت ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔