امریکا میں لڑکی نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
امریکا میں ایک کامک کی مداح لڑکی نے بیٹ مین کے ولن ’جوکر‘ سے متعلقہ 2318 اشیاء اکٹھی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بلومنگٹن کی 22 سالہ میگن پیئرس کے مطابق انہوں نے یہ اشیاء مڈل اسکول جمع کرنی شروع کیں اور جلد ہی ان کے پاس اس کردار کے ایکشن فیگر اور کامکس سے لے کر جوکر رولر بلیڈز، اسکیٹ بورڈ اور 1966 کے ملک کیپس تک کافی جیزیں جمع ہوگئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کلیکشن کے حوالے سے کانٹینٹ سوشل میڈیا پر کووڈ کی عالمی وباء کے دوران پوسٹ کرنا شروع کیا، جس پر ان کی گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی (جس کے لیے انہوں نے 2023 میں کوششیں شروع کی)۔
میگن کو ہر لائسنس شدہ شے کو گِننا اور درج کرنا تھا اور یہ عمل کو پانچ ماہرین کی نگرانی میں کیا جانا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کو ہر شے کی تفصیل اور ایک تصویر پیش کرنی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer