بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار شاہد کپور اپنی شاندار اداکاری اور ہمہ گیر کرداروں کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، ان سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں شاہد کپور کے والد اور سینئر اداکار پنکج کپور نے اپنے خاندان کے پاکستانی پس منظر کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

پنکج کپور حال ہی میں ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں مدعو تھے، انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر حافظ آباد سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دادا سرکاری ملازمت میں تھے، اس لیے اکثر مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، مگر ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا خاندانی تعلق حافظ آباد سے ہے، جہاں کپور خاندان ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا تھا، چونکہ ہم تقسیم کے وقت بھارت میں ہی مقیم تھے، اس لیے ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ میرے والد نہایت باکمال مصنف، مشہور مقرر اور لاہور کے ایف سی کالج کے معروف میگزین کے ایڈیٹر تھے، ان کو کالج میں سب سے اسٹائلش شخص سمجھا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلمی دنیا میں اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر مقام حاصل کیا، ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، حیدر، اڑتا پنجاب، پدماوت، کبیر سنگھ اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا اور دیگر شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہد کپور

پڑھیں:

معاشی خوشخبری! معروف جرمن کمپنی کا پاکستان میں فیکٹری قائم کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر جرمنی کی معروف صنعتی و انجینئرنگ کمپنی کے ایس بی (KSB) نے ملک میں بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کو پاکستان میں جرمنی کی اب تک کی سب سے بڑی براہِ راست سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔

جرمن کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون، صنعتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ انتہائی مثبت رہا ہے اور KSB ملک کے صنعتی شعبے میں مزید امکانات تلاش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے KSB سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جہاں سرمایہ کاروں کو 10 سال تک تمام ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج تاریخی سطح عبور کر چکا ہے اور کاروباری ماحول تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔

جرمن وفد نے حکومتِ پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ KSB پاکستان کے صنعتی شعبے میں طویل المدتی شراکت داری قائم کرے گی۔ واضح رہے کہ جرمنی میں قائم KSB کمپنی دنیا کی صفِ اول کی صنعتی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو پمپ، والوز اور فلُوئیڈ انجینئرنگ سلوشنز تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ 1871ء میں قائم ہونے والی یہ کمپنی آج 60 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس میں گیلانی خاندان کی نمائندگی: ملکی پارلیمانی تاریخ کا منفرد وقوعہ
  • فیملی نے شفقت چیمہ کی بیماری کیوں چھپا کر رکھی؟
  • شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر میں رہتا تھا؛ والد پنکج کپور کا بڑا انکشاف
  • معاشی خوشخبری! معروف جرمن کمپنی کا پاکستان میں فیکٹری قائم کرنے کا فیصلہ
  • معیشت بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں، کرپشن بدترین سطح پر ہے، شاہد خاقان عباسی
  • جرمنی کی معروف صنعتی و انجینئرنگ کمپنی کا پاکستان میں بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا ’’کسان بچاؤ،پاکستان بچاؤ تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد کے معروف بزنس وفد کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ
  • ’’دل پھر طواف ِکوئے ملامت کو جائے ہے‘‘