کراچی:

شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔

ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد نور اسلام عمر 18 سال گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی سہیل ولد یاسین عمر 17 سال پل سے گرنے کے باعث زخمی ہو گیا۔

دونوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسرا واقعہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) فیز 07، سی آر پٹہ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت اسرار ولد ذوالفقار، عمر 31 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا