اٹلی کے وینزینزا شہر میں ایک 70 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے 53 سالوں تک مکمل نابینا ہونے کا ڈرامہ کیا اور اس دوران اس نے حکومت سے 10 لاکھ یورو سے زائد نابینا پن کی مالی امداد وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکو نے سپر مارکیٹ لوٹ کر پولیس آنے کا انتظار کیوں کیا؟

اس شخص کو 53 برس پہلے ایک کام سے متعلق حادثے کے بعد مکمل نابینا قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اسے حکومت کی طرف سے نابینا پن کے بہانے مالی امداد ملتی رہی۔

تاہم وینزینزا کی فنانس پولیس نے جب اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی تو انہیں شک ہوا اور انہوں نے خفیہ طور پر اس کی ویڈیو ریکارڈنگ شروع کر دی۔

پولیس کو شک کیسے ہوا؟

پولیس نے اسے باغبانی کے خطرناک اوزار استعمال کرتے اور بازار میں خود سے مصنوعات کا بغور معائنہ کر کے خریداری کرتے دیکھا جو ایک نابینا کے لیے ممکن نہیں لگتا تھا۔

مزید پڑھیے: امریکا: ’ہوئے مر کے ہم جو رسوا‘، ایک مبینہ چور کی موت کے 128 برس بعد تدفین

اس کے بعد 2 ماہ کی نگرانی کے دوران اسے شہر میں آزادانہ گھومتے اور بغیر کسی مدد کے خریداری کرتے اور نقد ادائیگی کرتے دیکھا گیا جس سے واضح ہو گیا کہ وہ نابینا نہیں ہے۔

اس واقعے کے بعد وینزینزا کی پروسیکیوشن نے اس شخص کو اٹلی کی ریاست کے خلاف فراڈ کے الزام میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی سوشل میڈیا اسٹار کو لوگوں کو سرنجیں گھونپتے پھرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی

علاوہ ازیں مالی پولیس نے تمام فلاحی اور سوشل سیکیورٹی فوائد فوری طور پر معطل کر دیے اور اس کے خلاف ٹیکس آڈٹ بھی کیا گیا جس کے تحت پچھلے 5 سالوں میں غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے تقریباً 2 لاکھ یورو کے محصولات کا تعین کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فنانس پولیس نابینا نابینا نوسرباز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فنانس پولیس کے بعد

پڑھیں:

سائنس دانوں نے پیاز کاٹتے وقت رونے کا حل ڈھونڈ نکالا!

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیز دھار چھریوں کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کو آہستہ آہستہ کاٹنا آنکھوں میں ہونے والی جلن کو کم کر سکتا ہے۔

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنا آنکھوں میں ہونے والے ایک کیمیکل ری ایکشن کے سبب ہوتا ہے۔ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں موجود ایک غیر مستحکم مرکب – syn-Propanethial-S-oxide – ہوا میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔

جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ان عوامل کا جائزہ لیا گیا جو پیاز کاٹے جانے کے دوران مختلف حجم میں اس مرکب کے بطور ایروسل خارج ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک خاص قسم کے گلوٹین (جس میں مختلف قسم کے بلیڈ لگائے جاسکتے تھے) کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کاٹی۔ ساتھ ہی اس عمل کے بہتر مشاہدے کے لیے انہوں نے پیاز کے ٹکڑوں کو رنگ سے ڈھک دیا۔

ہر ٹرائل میں سائنس دانوں نے چھری کا سائز، دھار اور کاٹنے کی رفتار بدلی اور چھری کے استعمال سے قبل پیمائش کے لیے ایک مائیکرو اسکوپ کا استعمال کیا گیا۔

مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ خارج ہونے والے مادے کا براہ راست تعلق چھری کی تیزی اور پیاز کے کٹنے کی رفتار سے تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سائنس دانوں نے پیاز کاٹتے وقت رونے کا حل ڈھونڈ نکالا!
  • 53 سال سے نابینا بن کر فنڈ لینے والا جعل ساز آخر کار گرفتار
  • راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • اندھا دھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے، مفتی منیب الرحمان کی حکومت اور فیصلہ ساز اداروں سے اپیل
  • کراچی، خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا
  • ٹی ایل پی ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے، ڈی آئی جی فیصل کامران
  • خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟
  • بیوی کو قتل کرکے 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرتے ہوئے قاتل پکڑا گیا
  • اے ٹی ایم کیش فراڈ کیا اور اس سے آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟