لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے اور محکموں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے وٹس ایپ نمبر 0306-9330733 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری صرف دس سیکنڈ کا سوال بھیجیں گے اتوار والے دن ان کے جوابات دوں گی ، سوال غیر ضروری نہ ہو بلکہ متعلقہ ہو ۔ اگر آپ کو کسی محکمے سے متعلق مشکل یا پریشانی آرہی ہے اس کا بھی حل نکالا جائے گا ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  اگر کوئی قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی ملاقات نہیں کروا سکتے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خط پر جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں۔ مریم نواز کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹنگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرنٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔ جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کرواتے ہیں جب کہ ملاقاتیوں کے نام قیدی کی طرف سے دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہاگر کوئی قیدی کسی سے نہیں ملنا چاہتا تو جیل حکام زبردستی اس کی ملاقات نہیں کرواسکتے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں 2 دن ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ اب تک بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی 420 اور فیملی کے لوگوں کی 189ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی ملاقاتیں اس سے الگ ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  پھر بھی ہر ہفتے جیل کے باہر جلسہ کیا جاتا ہے۔ سہیل آفریدی ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں۔ سہیل آفریدی 9مئی کے سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ کھڑے ہوکر جلسے کرتے ہیں،سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی الیکشن کمشن نوٹس کو کور کرنے کیلئے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام
  • سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا.
  • سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • قیدیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب
  • ’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل
  • قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب
  •  امریکی قانون ساز مریم نواز کی لیڈر شپ کے معترف، حکومت کو مثالی قرار دیا: عظمیٰ بخاری
  • اپنے فلمی کیریئر میں اتنا نہیں کمایا ہوگا جتنا پیسا یوٹیوب سے ملا؛ فرح خان