UrduPoint:
2025-10-10@14:17:07 GMT

سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹاکر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کردی جس پر علی امین گنڈا پور نے خود وزات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
سہیل آفریدی کون ہیں؟
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔
سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ، سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں بحثیت معاون خصوصی برائے موصلات ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔
تاہم، گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بنایا گیا تھا، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
  • ٹنڈوجام ،ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس بے بس
  • خیبرپختونخوا کی نئی قیادت: سہیل آفریدی کے سیاسی سفر پر ایک نظر
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • صوبائی وزیر،بزنس مین،عمران خان کے پرانے ساتھی: خیبرپختونخوا کے نئے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • اسلام آباد، محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  • کراچی میں 5 ارب روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف
  • حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے پر زور
  • معاشی اصلاحات جاری، پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل  ہوچکی ،  محمد اورنگزیب