58 سالہ ارباز خان بیٹی کے باپ بن گئے؛ نام ’’سپارہ‘‘ رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فلم لکھاری سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی، اداکار ارباز خان کے یہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک نہایت خوبصورت نام دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ 58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے۔
ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
دونوں نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں بیٹی کا نام بھی بتادیا۔
ارباز اور شورا نے ننھی پری کا نام سپارہ رکھا اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھ کر اس نعمت پر رب کائنات کا شکر بھی ادا کیا۔
اس خبر کے سوشل میڈیا پر عام ہوتے ہی جوڑے کے لیے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔ مداحوں نے بیٹی سپارہ خان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کچھ مداحوں نے مذاقاً لکھا کہ "اب سلیم بھائی کو دادا، اور سلمان خان کو چچا کی نئی ڈیوٹی انجام دینا ہوگی۔
آج ہی ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر ارباز خان کو اپنی ننھی بیٹی کو بازوؤں میں اٹھائے دیکھا گیا وہ نومولد بیٹی اور اہلیہ کو گھر لے گئے۔
یاد رہے کہ ارباز خان نے دسمبر 2023 میں شورا خان سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی تقریباً 20 سال چلی جس کے بعد دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔
طلاق کے بعد ملائیکہ اروڑہ کا افیئر خود سے کافی چھوٹے ارجن کپور کے ساتھ رہا جو 2024 میں ختم ہوا جس کے بعد وہ آج کل ایک ماڈل اور اداکار ڈینو وریا کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں۔
A post common by sshura Khan (@sshurakhan)
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: خان کے
پڑھیں:
کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی
کراچی/ کوئٹہ:سول لائن سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے اور بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے، 4 سالہ مائرہ 25 اگست کو ہجرت کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ سے رابطہ کیا، بچی ان کی ہمشیرہ کو حب چوکی سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ حب چوکی کی رہائشی خاتون شادی میں شرکت کے لیےبچی سمیت کوئٹہ گئی تھیں اور خاتون نے اپنے بھائی کو بچی سے متعلق بتایا جس نے سوشل میڈیا پر بچی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کو لینے اے وی سی سی پولیس کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے اور بچی ہمارے پاس ہے۔