گوگل نے پاکستانی طلبا کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) گوگل نے پاکستان میں 18سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا کہ پاکستان میں وہ طلبہ جن کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے، اب ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت حاصل کر سکتے ہیں۔اس میں گوگل کے جدید ایآئی ٹولز شامل ہیں جیسے کہ جیمینی 2.
(جاری ہے)
اس کے علاوہ اے آئی کو ادیگر گوگل ایپس جیسے جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ کے اندر بھی انٹیگریٹ کیا جائے گا تاکہ طلبہ آسانی سے کام کر سکیں جیسے ای-میل سمری، پریزنٹیشنز بنانا اور ڈیٹا اینالیسس وغیرہ۔اس میں دیگر ٹولز جیسے نوٹ بک ایل ایم بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی Veo 3اور Flowجیسے ویڈیو بنانے والے فیچرز سے ٹیکسٹ یا تصویروں سے ویڈیوز بنانے کی سہولت بھی ہوگی۔مفت پلان میں 2 ٹی بی کلاڈ اسٹوریج بھی شامل ہوگی جو ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز پر ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے ہے۔اس پرو پلان کو پانے کیلئے طلبا کو درخواست یا رجسٹریشن کرنا ہو گی جو گوگل کے Students Offer یا Gemini Student Offerصفحہ پر دستیاب ہوگی، جہاں طالب علم کی حیثیت Verifyکرنے کے بعد یہ پلان ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پرو پلان اے ا ئی
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل