گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں وہ طلبہ جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، اب ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس میں گوگل کے جدید اےآئی ٹولز شامل ہیں جیسے کہ جیمینی 2.

5 پرو ماڈل اور ڈیپ ریسرچ فیچر وغیرہ۔

اس کے علاوہ اے آئی کو ادیگر گوگل ایپس جیسے جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ کے اندر بھی انٹیگریٹ کیا جائے گا تاکہ طلبہ آسانی سے کام کر سکیں جیسے ای-میل سمری، پریزنٹیشنز بنانا اور ڈیٹا اینالیسس وغیرہ۔

 

اس میں دیگر ٹولز جیسے نوٹ بُک ایل ایم بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی Veo 3 اور Flow جیسے ویڈیو بنانے والے فیچرز سے ٹیکسٹ یا تصویروں سے ویڈیوز بنانے کی سہولت بھی ہوگی۔

مفت پلان میں 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج بھی شامل ہوگی جو ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز پر ڈیٹا محفوظ کرنے کیلیے ہے۔

اس پرو پلان کو پانے کیلئے طلبا کو درخواست یا رجسٹریشن کرنا ہو گی جو گوگل کے “Students Offer” یا Gemini Student Offer صفحہ پر دستیاب ہوگی، جہاں طالب علم کی حیثیت Verify کرنے کے بعد یہ پلان ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پرو پلان اے ا ئی

پڑھیں:

شدید زلزلے کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی 15 روز کے لیے بند، طلبا کو ہالز خالی کرنے کا حکم

بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 5.7 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش میں 5 ہلاک، 200 سے زائد زخمی

سنڈیکیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں بوئٹ (Bangladesh University of Engineering and Technology) کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور تمام رہائشی ہالز کے ڈھانچوں کی تکنیکی جانچ کی سفارش کی۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ مکمل معائنے اور ضروری مرمت کے لیے تمام ہاسٹلز کو خالی کرایا جائے۔

انتظامیہ نے تمام رہائشی طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتوار شام 5 بجے تک اپنے ہالز خالی کر دیں۔ ہال پرووسٹس کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمل کو بہتر انداز میں مکمل کرائیں۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی

اگرچہ یونیورسٹی طلبا کے لیے 15 روز تک بند رہے گی، لیکن انتظامی دفاتر معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل ہفتہ کی رات یونیورسٹی نے صرف اتوار کے دن کی کلاسز اور امتحانات معطل کیے تھے، تاہم ماہرین کی تجاویز کے بعد اب تعطیلات کو دو ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش زلزلہ ڈھاکا یونیورسٹی طلبا ہاسٹلز

متعلقہ مضامین

  • وفاقی  حکومت  سازی  کیلئے  اڑھائی سالہ  بندوبست  سے لاعلم  ‘ 28ویں  ترمیم  کہیں  زیر  غور نہیں  : عطاتارڑ
  • گریٹر کراچی پلان 2047، شہرقائد پر بڑھتا آبادی کا دباؤ بڑا چیلنج
  • سردیوں میں کیا کھائیں؟ ٹھنڈے موسم میں جسم کو طاقت دینے والی غذائیں
  • نیا نظام متعارف، اے آئی ٹوٹی ہڈی کی شناخت میں ایکسرے سے آگے
  • گریٹر کراچی پلان 2047ء؛ شہرِ قائد پر بڑھتا آبادی کا دباؤ بڑا چیلنج بن گیا
  • شدید زلزلے کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی 15 روز کے لیے بند، طلبا کو ہالز خالی کرنے کا حکم
  • نائجیریا میں کیتھولک اسکول پر حملہ؛ 300 سے زائد طلبا اور 12 اساتذہ اغوا
  • نائجیریا: کیتھولک اسکول پر حملہ، 300 سے زائد طلبا اور 12 اساتذہ اغوا
  • پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، مہم آج رات ختم ہو جائے گی
  • آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی، پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلی پر اتفاق