طلبہ گوگل سے ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)گوگل نے آج پاکستانی طلباء کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت 18 سال یا اْس سے زائد عمر کے طلبائگوگل اے آئی پرو پلان (Google AI Pro Plan)کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بلا معاوضہ پیشکش طلباء کو جدید اے آئی ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جیمینائی اے آئی پرو پلان (Gemini AI Pro Plan)کے تحت، 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلباء گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں: جیمنائی 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر سکیں اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے پاکستان خوفزدہ نہیں: علامہ طاہر اشرفی
حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹوپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔
ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف افغان سر زمین استعمال کر رہا ہے، لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے خلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 9 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔