گوگل کا زبردست اعلان! پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی سطح کے مواقع
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔گوگل نے کہا کہ یہ پیشکش ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن پر مشتمل ہوگی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طلبہ کے لیے گوگل نے اے آئی
پڑھیں:
بڑی خوشخبری! گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں اب اردو زبان کی سہولت دستیاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنے سرچ انجن کے اے آئی موڈ کو عالمی سطح پر تیزی سے وسعت دیتے ہوئے مزید 40 خطوں میں متعارف کرا دیا ہے، جبکہ اب یہ فیچر 35 زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب پاکستان میں بھی گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اردو زبان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر ابتدا میں مارچ 2025 میں بطور پریویو امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے بعد میں ستمبر کے آغاز میں مزید زبانوں اور ممالک تک پھیلایا گیا۔ اب گوگل کا اے آئی موڈ دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں دستیاب ہے۔
گوگل کے مطابق، نئے جیمنائی ماڈلز نے سرچ کو پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور فطری بنا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے ذہن میں موجود کسی بھی سوال کو عام بول چال کی زبان میں پوچھ سکتے ہیں۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق، اے آئی موڈ میں صارفین عام سرچز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تفصیلی سوالات پوچھتے ہیں اور بعد میں فالو اپ سوالات کے ذریعے نتائج کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
کمپنی نے حال ہی میں اے آئی موڈ میں ویژول پرامپٹس سمجھنے کی صلاحیت بھی شامل کی ہے، جس سے صارفین اب تصویری یا بصری مواد سے متعلق سوالات کے بھی مؤثر جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔