بینک سے نکلنے والے شہری اور خاتون سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی نمبر 1 میں ایک شہری اور خاتون سے بینک سے نکالی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیر کو اس وقت پیش آئی جب متاثرین بینک سے رقم لے کر گھر جا رہے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ساس کے ہمراہ گھر کی قیمت ادا کرنے کے لیے بینک سے رقم نکال کر گھر جا رہے تھے کہ کورنگی نمبر 1 کے قریب دو مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔مدعی کے مطابق، ملزمان نے انہیں دھمکی دی کہ “بینک سے نکالی گئی رقم دو”۔ متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ ان کی ساس نے پہلے ملزمان کو 5 لاکھ روپے دیے، جس پر ملزمان نے کہا کہ “آپ کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں، ہمارے پاس مکمل معلومات ہیں”۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر پوری رقم نہ دی تو گولی مار دیں گے۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ اپنی ساس کے کہنے پر انہوں نے پورے 10 لاکھ روپے اور اپنا موبائل فون ملزمان کے حوالے کر دیا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بینکوں اور اس کے اطراف سیکیورٹی بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی وارداتوں کو روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔
شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں: لاہور میں دیوار پھلانگ کر راہ گیر بچوں اور خاتون پر شیر کا حملہ، فوٹیج سامنے آگئی
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی ایک شخص نے غیر قانونی اور بنا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا جو اچانک ڈیرے سے باہر آیا جبکہ واقعے کے بعد مالک شیر کو لے کر فرار ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیر کے حملے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے تینوں زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔