بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نی2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی ٹی ڈی

پڑھیں:

راولپنڈی، پولیس آپریشن میں انتہائی مطلوب 3 افغان دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پولیس اور انتہائی خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد آدم خان سمیت تین ملزمان ہلاک، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، پشاور اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان کی شناخت افغان دہشت گرد آدم خان، مجاہد افغانی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ نور رحمت نامی ایک ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق، ہلاک دہشت گرد آدم خان درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات بھی بنا رکھے تھے۔

واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے شواہد اکٹھے کیے گئے اور علاقے میں پولیس نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے دلیرانہ کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 2انتہائی مطلوب دہشتگردہلاک
  • پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے
  • پشاور، سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان  آپریشن : ایک اور سپوت  وطن پر قربان، 7 دہشتگرد ہلاک   
  • سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، میجر اور لیفٹننٹ کرنل سمیت 9 جوان شہید
  • راولپنڈی، پولیس آپریشن میں انتہائی مطلوب 3 افغان دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
  • پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب ملزم ساتھیوں سمیت ہلاک