پشاور پولیس کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر اور مطلوب آدم خان عرف آدمے راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ آدمے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے خوف پھیلانے اور اپنی مجرمانہ کارروائیوں کی تشہیر کے لیے مشہور تھا۔

پشاور میں خوف کی علامت

پولیس کے مطابق آدمے افغان نژاد جرائم پیشہ تھا جو پشاور میں بھتہ خوری، ڈکیتی اور آتش زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

چند روز قبل اس نے ایک گودام میں حملے اور آگ لگانے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ اور اس کا ساتھی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ پشاور پولیس کے مطابق آدمے اسی واقعے کے بعد پولیس کی لسٹ میں سرفہرست تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی بچوں کی لڑائی 2 زندگیاں نگل گئی، مگر کس کی؟

13 مقدمات میں مطلوب

پولیس ریکارڈ کے مطابق آدمے قتل، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت 13 مقدمات میں مطلوب تھا۔ گودام پر حملے کے بعد اس نے ایک اور ویڈیو میں پولیس افسران پر الزامات لگائے اور پشاور میں تخریب کاری کی دھمکیاں دیں، یہی ویڈیو اس کے لیے آخری ثابت ہوئی۔

پولیس مقابلہ راولپنڈی میں

پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجاب پولیس کے تعاون سے راولپنڈی میں کارروائی کی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد کے مطابق 3 گھنٹے طویل مقابلے کے دوران آدمے اور اس کے 2 ساتھی مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آدمے انتہائی مطلوب مجرم تھا جو ٹک ٹاک پر خوف پھیلا رہا تھا۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی دہشت بڑھا رہا تھا اور متعدد جرائم میں ملوث تھا۔

لاش کی تدفین پر تنازع

پولیس کے مطابق آدمے افغان شہری تھا، جس کے باعث اس کی تدفین پشاور میں نہیں ہونے دی گئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لواحقین کو ہدایت دی گئی کہ تدفین راولپنڈی یا افغانستان میں کی جائے۔

مزید پڑھیں: سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

سوشل میڈیا پر سرگرم جرائم پیشہ گروہ

پشاور پولیس کے مطابق آدمے کے مارے جانے کے باوجود متعدد جرائم پیشہ گروپس اب بھی ٹک ٹاک پر فعال ہیں۔ یہ گروپس ایک دوسرے کو ویڈیوز کے ذریعے دھمکیاں دیتے ہیں، اسلحہ دکھاتے ہیں، اور اکثر یہی دھمکیاں حقیقی وارداتوں میں بدل جاتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایسے افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی مسعود احمد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ شہر میں اپنی دہشت پھیلانے کے لیے ٹک ٹاک کو استعمال کر رہے ہیں۔

پشاور کے سینئر کرائم رپورٹر شہزادہ فہد کہتے ہیں کہ پشاور کے جرائم پیشہ گروپس سوشل میڈیا، خصوصاً ٹک ٹاک کو خوف اور طاقت کے اظہار کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز نوجوانوں پر منفی اثر ڈال رہی ہیں اور انہیں اسی طرز پر چلنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی بائٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کی ملکیت برقرار رکھے گی، رپورٹس میں انکشاف

آدم خان عرف آدمے پشاور کے پشتخرہ علاقے میں سرگرم تھا۔ وہ خود کو ’آدمے‘ کے نام سے مشہور کرتا اور اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ ایک عام اسٹریٹ کریمنل سے جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ بن گیا تھا اور بالآخر اپنے ہی ہتھیار سے مارا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’آدمے‘ پشاور پولیس ٹک ٹاکر آدم خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور پولیس ٹک ٹاکر ا دم خان پولیس کے مطابق ا دمے پشاور پولیس سوشل میڈیا جرائم پیشہ پشاور میں ٹک ٹاک پر کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا