کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بزرگ شہری سمیت دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بزرگ شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 65 سالہ شمعون مسیح کے نام سے کی گئی۔تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا، بن قاسم کے علاقے گھگھر پھاٹک روڈ نمبر 4 کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب ایک گولی ٹانگ پر لگی ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔