Express News:
2025-10-16@16:49:08 GMT

سائنس دانوں نے پیاز کاٹتے وقت رونے کا حل ڈھونڈ نکالا!

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیز دھار چھریوں کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کو آہستہ آہستہ کاٹنا آنکھوں میں ہونے والی جلن کو کم کر سکتا ہے۔

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنا آنکھوں میں ہونے والے ایک کیمیکل ری ایکشن کے سبب ہوتا ہے۔ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں موجود ایک غیر مستحکم مرکب – syn-Propanethial-S-oxide – ہوا میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔

جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ان عوامل کا جائزہ لیا گیا جو پیاز کاٹے جانے کے دوران مختلف حجم میں اس مرکب کے بطور ایروسل خارج ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک خاص قسم کے گلوٹین (جس میں مختلف قسم کے بلیڈ لگائے جاسکتے تھے) کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کاٹی۔ ساتھ ہی اس عمل کے بہتر مشاہدے کے لیے انہوں نے پیاز کے ٹکڑوں کو رنگ سے ڈھک دیا۔

ہر ٹرائل میں سائنس دانوں نے چھری کا سائز، دھار اور کاٹنے کی رفتار بدلی اور چھری کے استعمال سے قبل پیمائش کے لیے ایک مائیکرو اسکوپ کا استعمال کیا گیا۔

مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ خارج ہونے والے مادے کا براہ راست تعلق چھری کی تیزی اور پیاز کے کٹنے کی رفتار سے تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا نکھوں

پڑھیں:

ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب 2025 جاری کر دیا

بلال نیازی : ہائیرایجوکیشن کمیشن نے کمپوٹرسائنسزکا نیانصاب 2025جاری کردیا۔
شعبہ کمپیوٹر سائنس میں 14 سے زائد جدید شعبے شامل کر دیئے گی جس میں اے آئی، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ نمایاں ہیں,پروفیشنل سرٹیفکیشن کمپوننٹ بھی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کمپیوٹنگ کو بھی مہارت پر مبنی کوالیفکیشن تسلیم کر لیا گیاہے۔

جامعات میں نیا نصاب ہی نافذ العمل ہو گا،یہ نصاب ماہرینِ تعلیم، صنعت اور سرکاری اداروں کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے،اس میں طلبہ کے لیے فائنل ایئر پراجیکٹس اور فیلڈ ایکسپیرینس پر زوردیاگیاہے جو ایچ ای سی کی انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 سے ہم آہنگ ہے۔
ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کے لیے انڈسٹری ریڈی گریجویٹس تیار کرنا ہمارامقصد ہے۔
 
 

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

متعلقہ مضامین

  • 50 برس اندھا بن کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا نوسرباز پکڑا کیسے گیا؟
  • سدرہ بی بی قتل کیس: عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد 4 ملزمان عدالت سے فرار
  • سائنس دانوں کی تاریخی کامیابی: کینسر کا پھیلاؤ روکنے والی ’سپر ویکسین‘ تیار کرلی
  • ’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو وائرل
  • ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب 2025 جاری کر دیا
  • امن معاہدے کے باوجود دھمکیاں: غیر مسلح نہ ہونے پر حماس کیخلاف طاقت استعمال ہوگی، ٹرمپ
  • اب آنسو بہائے بغیر پیاز کاٹیں: سائنسدانوں نے مسئلے کا دلچسپ حل نکال دیا
  • ‘گلگت بلتستان میں مقامی طور پر استعمال ہونے والی اشیا پر ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں،’ سپریم کورٹ کے ریمارکس
  • کراچی حساس شہر ہے‘سب سے پہلے یہاں سے افغانیوں کو نکالا جائے‘وفاقی وزیر تعلیم