data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے یو سی ون کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین سید محمد مظفرنے علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر کھل کر بات کی اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی تمام مسائل رکھے اوربحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کامطالبہ ۔چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناظم آباد کا جغرافیہ اس نوعیت کا ہے کہ علاقے کے ایک طرف انڈسٹریل ایریا موجود ہے جہاں ایک بڑا سب سائل واٹر نیٹ ورک ہے، جس سے ناظم آباد کا پانی گزر کر سائیٹ ایریا پہنچتا ہے۔ اس صنعتی پانی کے ٹی ڈی ایس کو کم کرنے کے لیے واٹر بورڈ کی لائنوں کا پانی اس میں شامل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ناظم آباد کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار واٹر کارپوریشن کو تجاویز اور درخواستیں دی گئی ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جب خود بلدیہ کچھ کرنا چاہتی ہے تو مختلف رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے باوجود ہم ہمت نہیں ہارے، علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہیں۔۔وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم علاقے کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے وارٹر کارپوریشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس بحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ٹیکساس میں قیامت خیز سیلاب: بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق

امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں اب بھی لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وسطی اور جنوبی ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب میں بچوں، نوجوانوں اور کیمپ کاؤنسلرز سمیت درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

سب سے زیادہ ہلاکتیں کیر کاؤنٹی میں ہوئیں، جہاں دریا کا پانی 26 فٹ تک بلند ہو گیا۔

‘کیمپ مسٹک’ نامی آل گرلز یوتھ کیمپ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 750 لڑکیاں موجود تھیں۔ اس سانحے میں 27 لڑکیاں اور عملہ جاں بحق ہوا، کئی اب بھی لاپتا ہیں۔ گوادالوپے دریا کا پانی کیبنز کی چھتوں تک جا پہنچا اور کئی بچیاں نیند میں ہی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سانحے کو "100 سالہ تباہی" قرار دیتے ہوئے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر دستخط کیے ہیں اور جمعہ کو دورۂ ٹیکساس کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ مزید بارشوں کے باعث خطرہ برقرار ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس اور حکومتی ادارے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ مقامی افراد نے مؤثر وارننگ سسٹم نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں، جب کہ ایک مقامی ماں نکول ولسن نے آن لائن پٹیشن دائر کی ہے تاکہ ریاست جدید انتباہی نظام متعارف کرائے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اب سیلاب، گرمی اور خشک سالی جیسے قدرتی سانحات زیادہ خطرناک اور بار بار ہو رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • محمدفاروق فرحان کی وفد کے ہمراہ سی ای او واٹر کارپوریشن سے ملاقات
  • ٹیکساس میں قیامت خیز سیلاب: بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق
  • ماحولیاتی تباہ کاریوں کو اب قدرتی نہیں، بلکہ انسان ساختہ جرائم کہیں گے، شیری رحمان
  • بھارت کی آبی جارحیت برقرار، پاکستان کو شدید خطرات لاحق
  • کوٹری بیروج ،پانی زیادہ چھوڑنے سے نہروں میںشگاف
  • برہان مظفر وانی کی نویں برسی پرآرٹس کونسل میں سیمینار
  • اسرائیل کیجانب سے غزہ کے زیر قبضہ علاقے کا زیادہ تر حصہ خالی کرنے پر اظہار آمادگی
  • تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم بچیاں جاں بحق
  • امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم