امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں اب بھی لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وسطی اور جنوبی ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب میں بچوں، نوجوانوں اور کیمپ کاؤنسلرز سمیت درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

سب سے زیادہ ہلاکتیں کیر کاؤنٹی میں ہوئیں، جہاں دریا کا پانی 26 فٹ تک بلند ہو گیا۔

‘کیمپ مسٹک’ نامی آل گرلز یوتھ کیمپ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 750 لڑکیاں موجود تھیں۔ اس سانحے میں 27 لڑکیاں اور عملہ جاں بحق ہوا، کئی اب بھی لاپتا ہیں۔ گوادالوپے دریا کا پانی کیبنز کی چھتوں تک جا پہنچا اور کئی بچیاں نیند میں ہی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سانحے کو "100 سالہ تباہی" قرار دیتے ہوئے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر دستخط کیے ہیں اور جمعہ کو دورۂ ٹیکساس کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ مزید بارشوں کے باعث خطرہ برقرار ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس اور حکومتی ادارے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ مقامی افراد نے مؤثر وارننگ سسٹم نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں، جب کہ ایک مقامی ماں نکول ولسن نے آن لائن پٹیشن دائر کی ہے تاکہ ریاست جدید انتباہی نظام متعارف کرائے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اب سیلاب، گرمی اور خشک سالی جیسے قدرتی سانحات زیادہ خطرناک اور بار بار ہو رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا

TEXAS, US:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کو حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر آفت زدہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دینے کے اعلان پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقے میں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیکساس میں ہونے والے اس سیلاب نے کئی علاقے شدید متاثر کیے ہیں، خاص طور پر کیر کاؤنٹی جہاں دریا کے کنارے موجود کیمپ مِسٹک اور دیگر مقامات پر بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور وفاقی امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے زیادہ ہو گئی
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی
  • ٹیکساس میں بے رحم سیلاب سمر کیمپ کی 27 طالبات بھی بہا لے گیا؛ مجموعی ہلاکتیں 85 ہوگئیں
  • ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 78 افراد ہلاک، سمر کیمپ کی 10 لڑکیاں تاحال لاپتا
  • امریکا: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 82 تک پہنچ گئیں
  • ٹیکساس: طوفانی بارشیں ،سیلاب کی تباہ کاریاں، 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار
  • صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب، 27 لڑکیاں تاحال لاپتا، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی
  • ٹیکساس میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 27 طالبات لاپتا