امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب نے ریاست میں زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کیر کاؤنٹی ہے جہاں سے اب تک 84 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ میں لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ مزید 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا میں پانی کی سطح چند گھنٹوں میں غیر معمولی حد تک بلند ہو گئی، جس کی وجہ موسمی دباؤ اور لگاتار بارشیں ہیں۔
ادھر ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-11
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث جنوب مشرقی یوٹا کی سان جوآن کاؤنٹی میں ایک گھنٹے کے دوران 2بگولے پیدا ہوئے۔ گرینڈ جنکشن، کولوراڈو میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات کرس سینڈرز نے بتایا کہ طوفان کا دائرہ 16 کلومیٹر پر محیط تھا۔ ناواجو نیشن کے صدر بو نیگرن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ طوفان سے علاقے کے 3مکانات منہدم ہو گئے۔
امریکی ریاست یوٹامیں بگولے سے آسمان سیاہ ہوگیا ہے