ملک بھر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/ لاہور/ کوئٹہ/ راولپنڈی/ اٹک/ لاڑکانہ/ تھرپارکر/ ہری پور (اے پی پی+صباح نیوز+آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا، دریائے راوی، کابل، چناب، جہلم سمیت ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بندہوگئیںادھربلوچستان میںبارشوں، طوفانی ہوائوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچادی خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں اور راولپنڈی میں 3بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، تھر پارکر کے پہاڑی علاقے میںسیاح ریلے میں پھنس گئے، ایک جاں بحق ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ادارے فوری ایکشن میں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی، جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔ پیر پنجال سے نکلنے والے ندی نالوں میں درمیانے درجے کا ممکنہ سیلاب شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں، ہل ٹورنٹس کے بہاؤ میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے۔ بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور موسیٰ خیل کے مقامی ندی نالوں کے بہاؤ بھی شدید اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شیگر کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ دریائے ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی دریائے راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب اور اربان فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے۔دوسری جانب تربیلا ڈیم کے سپل وے کھلنے کے بعد دریائے سندھ میں طغیانی آ گئی ہے جس کے باعث ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دریا میں طغیانی کے باعث فورملی میں واقع دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہو گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ ہو چکے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دریائے سندھ کی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ادھر بلوچستان میں بارشوں، طوفانی ہوائوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچادی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ، سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، دیگر علاقوں میں جزوی نقصان ہوا،مجموعی طور پر 22 مکانات کو بارشوں اور سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ،لورالائی اور سوراب میں طوفانی ہواؤں نے سولر پینلز کو نقصان پہنچایا، ، توانائی کی فراہمی متاثر، موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ علاوہ ازیں تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ان 11 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ ایک شخص ڈوب گیا ، ڈوبنے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کی لاش مل گئی۔ مزید برآں لاڑکانہ سے 35کلو میٹر دور باڈہ باقرانی کے نواحی گاں صاحب خان ملاو میں ایک ہی خاندان کی 4 کمسن بچیاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ گاں کی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میںبھی 3 بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)، صوبائی حکومتوں، ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سیلابی علاقوں میں مثر عوامی آگاہی مہم فوری طور پر شروع کریں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ندی نالوں میں ڈی ایم اے اور سیلابی بارشوں اور جاں بحق ہو متوقع ہے کے باعث کا خدشہ
پڑھیں:
پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشیں، کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، بچہ جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، چھتیں گرنے اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ (Cloudburst) کے باعث شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، جس سے برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، محلہ چاہت میں ایک افسوسناک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے والدین اور دو بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے سید پور ولیج میں سب سے زیادہ 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی ایم ڈی (پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ) میں 81 ملی میٹر، گولڑہ میں 31 ملی میٹر اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب لاہور میں بھی صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے، لاہور کے پانی والا تالاب کے علاقے میں سب سے زیادہ 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں نے موسم کی خوشگواری پر سکھ کا سانس لیا تاہم کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث مختلف حادثات میں صوبے بھر میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید برآں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حساس علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
خیال رہےکہ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور مقامی حکومتیں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور عوام کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کریں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔