ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق آئندہ دنوں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق این ڈی ایم اے کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے سے نکلنے والے نالوں میں بھی طغیانی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، جو نزدیکی علاقوں میں شدید نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
دریاؤں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتھارٹی نے بتایا کہ دریائے چناب کے مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دریائے کابل، سندھ، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں طغیانی کے خطرات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔
جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ کیرتھر پہاڑی سلسلے سے نکلنے والے ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے نتیجے میں آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، موسمیاتی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
اتھارٹی نے عوامی تحفظ کیلئے فی الفور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ندی نالوں میں ڈی ایم اے
پڑھیں:
امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔
منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔