پاکستان میں مون سون کا نیا اسپیل: یومِ عاشور پر شدید بارش کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے اور مون سون کے تازہ سسٹم کی آمد کے بعد فضا میں نمی، حبس اور گھٹاؤں کا بسیرا نظر آنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کے بیشتر حصوں، خاص طور پر پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
لاہور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے، مگر مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس نئے سسٹم کے زیر اثر لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ، سرگودھا اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی جبکہ دیگر علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ مون سون سسٹم کی شدت اور بارشوں کا تسلسل 10 جولائی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جو ندی نالوں، چھوٹے دریاؤں اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یوم عاشور کے موقع پر ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں۔ ترجمان کے مطابق 10 محرم الحرام کو شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہوں گے۔
ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام اہلکاروں کو جدید آلات، کشتیوں، پمپوں اور دیگر ہنگامی امدادی وسائل کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بجلی کے کھمبوں یا کھلے تاروں سے دور رہیں اور بارش کے دوران نالوں یا زیر آب سڑکوں سے گریز کریں۔
عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر فوری رابطے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی 24 گھنٹے فعال ہیں۔ مون سون کی یہ بارشیں جہاں ایک طرف گرمی سے نجات کا باعث بنیں گی، وہیں احتیاط نہ برتنے کی صورت میں شہریوں کے لیے مشکلات بھی پیدا کر سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقوں میں گئی ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔