خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے اور آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں
مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئر کے پگھلنے اور اس کے نتیجے میں موسم سے متعلقہ حادثات کو تیز کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر گلیشیئرز کے پھٹ پڑنے اور سیلاب کے واقعات کو کچھ وادیوں اور ملحقہ علاقوں میں متحرک کر سکتا ہے۔
کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتامزید پڑھیے:
موسمیات کے ماہرین کی جانب سے تمام متعلقہ افراد کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے خصوصاً سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برفانی علاقے خیبرپختونخوا گلگت بلتستان گلیشیئرز موسمیاتی تبدیلی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برفانی علاقے خیبرپختونخوا گلگت بلتستان گلیشیئرز موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔