City 42:
2025-09-19@01:44:12 GMT
اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
سٹی 42: اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق6زخمی ہوگئے
حادثہ بریکوٹ گلوم کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوۓ۔ گاڑی میں 4 افراد کا تعلق پشاور جبکہ دو کا تعلق اپردیرگوالدئی سندرئی سے بتایا جا رہا ہے۔
زخمیوں کو علاج کیلئے پاتراک ہسپتال لائے گئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔