سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
—جنگ فوٹو
ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو کمیونٹی کے رہنما شری رامناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین کو حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا، متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔
شری رامناتھ نے کہا کہ ہلاک 27 میں سے 20 ہندو کمیونٹی سے ہیں، تمام جانیں پاکستانی تھیں، ایدھی سمیت تمام لوگ مدد کرتے ہیں۔
شہریار حبیب نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹس پر کسی کے دستخط نہیں تھے، حکومتِ سندھ، وزیرِ اعظم سے گزارش ہے کہ معاملے کو دیکھیں، حکومت مدد کرے تو مشکور ہوں گے، کوئی مدد نہیں کی گئی تو ہم احتجاج بھی کریں گے۔
دوسری جانب لیاری میں گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آخری لاش نوجوان لڑکے زید کی نکالی گئی۔
ریسکیو اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، اس کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی، جو اب روانہ ہو گئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، 11 زخمیوں میں 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 1 مریض اب بھی زیرِ علاج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہندو کمیونٹی سے نے کہا کہ
پڑھیں:
لیاری بغدادی میں خستہ حال عمارت گرنے سے اموات کی تعداد میں اضافہ
لیاری عمارت حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی، امدادی کارروائیاں جاری
کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے 17 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عمارت منہدم لیاری بغدادی ہلاکتیں