وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے بجلی بلوں پر الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کردی، وفاقی حکومت نے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے سے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو آگاہ کر دیا۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔

اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ہمیں نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو عمل کریں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے، صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں، صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وزیر پاور اویس لغاری نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے سے متعلق خط لکھ دیا، جس میں وفاقی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے، خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ریٹرن آف ایکویٹی کم کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت

پڑھیں:

تجارتی خسارے میں اضافہ عارضی، برآمدات میں بہتری آئیگی، احسن اقبال

اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 44 فیصد اضافہ ایک "عارضی کمی" ہے، جس کا ازالہ آئندہ مہینوں میں برآمدات میں اضافے سے ہو جائے گا۔

گزشتہ روز مالی سال 2025-26 کی پہلی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراکے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف ان اشیاء  پر ڈیوٹی کم کی ہے جو برآمدات کو فروغ دے سکتی ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ 2.7 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔

وزیر کے مطابق یہ اضافہ اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کہ درآمدکنندگان نے کم ٹیرف کے انتظار میں اپنی کھیپ روک رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو
  • چلاس: گلگت بلتستان پولیس جوانوں کے حکومت سے مذاکرات ناکام، اہلکاروں کا ڈیوٹی سے انکار
  • بجلی جلد سستی ہوگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
  • تجارتی خسارے میں اضافہ عارضی، برآمدات میں بہتری آئیگی، احسن اقبال
  • سندھ حکومت کا کراچی والوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
  • بلاول بھٹو کا نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ
  • احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی
  • 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی