ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔
خطرے کی تفصیلات:دریائے چناب (مرالہ و قادرآباد) میں کم درجے کا سیلاب متوقع
دریائے سندھ، کابل، چترال، سوات، ہنزہ سمیت متعدد مقامات پر تیز بہاؤ کا امکان
شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں مقامی سیلاب کی وارننگ
آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
کیرتھر رینج کے علاقوں (آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل) میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ندی نالوں، پانی میں ڈوبی سڑکوں اور پلوں سے گزرنے سے گریز کریں۔
نشیبی علاقوں کے مکین فوری طور پر قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
ایمرجنسی کٹ (خوراک، پانی، ادویات) تیار رکھیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں
مقامی انتظامیہ نکاسی آب کے لیے مشینری تیار رکھے۔
عوام ٹی وی، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر ایپ کے ذریعے باخبر رہیں۔
تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں، محفوظ رہیں اور سرکاری وارننگز پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی این ڈی ایم اے بارش سیلاب طغیانی طوفان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ندھی این ڈی ایم اے سیلاب طغیانی طوفان ڈی ایم اے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل
لاہور (این این آئی محکمہ موسمیات نے 20ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلا کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔درجہ حرارت 26سے 29ڈگری، نمی 60فیصد اور بارش 27ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں۔