لوئردیر: بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
دیر لوئر:درگئی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی جب کہ ہیروشاہ خوڑعبور کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ مقامی رضاکاروں کی واٹرسرچ آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں پچاس سالہ خاتون اور بارہ سالہ عبدالسلام شامل ہیں۔
دوسری جانب پشاور اور اس کے گرد و نواح میں تیز بار ش کا سلسلہ جاری ہے ، تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شدید گرمی اور حبس کے بعد صبح سویرے بارش ہوئی جو بعد میں تیز بارش میں بدل گئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اورکلاؤڈ برسٹ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تاحال 16 لاپتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر دیہرہ دون کے علاقے سہاسترادھارمیں پانی کا ریلہ کئی دکانیں، سڑکیں اور مکانات بہا لے گیا جبکہ شہری علاقوں میں مواصلات میں تعطل ہے اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کلاوڈ برسٹ نے اترا کھنڈ کے دھرالی گاؤں میں تباہی مچائی تھی جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے تھے۔