ایبٹ آباد: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گيا ۔پولیس کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش جناح آباد میں ملزم کے گھر سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب مقتول بچی کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حیدرآباد، تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے 10 سالہ معصوم ایان جاں بحق
حیدرآباد:شہر کے مصروف علاقے میں المعروف نیا پل (خواجہ غریب نواز پل) پر ایک تیز رفتار اور بے قابو منی بس نے 10 سالہ بچے ایان ڈومکی کو کچل دیا، جو کئی گھنٹے سول اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایان ڈومکی پنہور گوٹھ کا رہائشی اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔
عینی شاہدین اور بچے کے والد راشد ڈومکی کے مطابق ایان گھر کا سامان لینے نکلا تھا کہ اچانک ایک منی بس نے پہلے ٹکر ماری اور پھر پچھلا ٹائر اس کے جسم پر چڑھ گیا۔
واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے۔
والد راشد ڈومکی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔