خبردار! یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ڈریپ نے 7 غیر معیاری ادویات کا میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اہے، اور 7 ادویات غیر معیاری قرار دے دی ہیں، جن میں سٹیرائل واٹر، سوزش، درد کش کریم، گولی، اور سرجیکل گلوز شامل ہیں۔
ڈریپ الرٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات چین، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ کی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں، یہ ادویات ڈرگ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر پانچ ملی لیٹر کا بیچ 25F01 غیر معیاری ہے، سٹیرائل واٹر انجکشن کے سیمپل میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے، اینٹی الرجک ٹیبلٹ کیٹفن 10 ایم جی بیچ CT67 غیر معیاری ہے، سوزش و دردکش کینابیکس کریم کا بیچ KNX270 غیر معیاری ہے۔ڈریپ الرٹ کے مطابق کینابیکس کریم لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران غیر معیاری پائی گئی، سرجیٹیکس لیٹکس سرجیکل گلوز کا بیچ 20241001 غیر معیاری ہے، میڈیسٹل انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ 25L608 غیر معیاری ہے، سوزش، دردکش کیناڈیکس این کریم کا بیچ F727 غیر معیاری ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی الرجک ٹیبلٹ بائیٹیک 10 ایم جی کا بیچ E090 غیر معیاری ہے، ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری ادویات بچوں، بزرگ مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں، اس لیے پنجاب کی مارکیٹوں سے غیر معیاری ادویات کے بیچ ضبط کیے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: غیر معیاری ادویات غیر معیاری ہے سٹیرائل واٹر کا بیچ
پڑھیں:
نارتھ کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یو ٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھرائوکیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچالیا۔ متوفی نوجوان کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جس کی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔بلال کالونی پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر اسے تھانے منتقل کر دی جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔قبل ازیں سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے بتایا کہ حادثہ مزدا لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔