خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، ایک بار پھر الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئیں، چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کو دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دریاوں کے کناروں، نہروں اور ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، چیف سیکرٹری نے احکامات کے باوجود تجاوزات ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری بغیر دباؤ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی، مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ماہرین کی مشاورت سے دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے کنارے پشتے تعمیر کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔