خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاو کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبرپختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافرغیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختتار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئیں، چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کو دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دریاوں کے کناروں، نہروں اور ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، چیف سیکرٹری نے احکامات کے باوجود تجاوزات ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
چیف سیکرٹری بغیر دباؤ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی، مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ماہرین کی مشاورت سے دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے کنارے پشتے تعمیر کیے جائیں۔
چیف سیکرٹری نے تجاوزات کے خاتمے اور مستقل سیلاب سے بچاو کے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا میں تمام اضلاع کو چیف سیکرٹری سیلاب سے کے لیے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔