خیبرپختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاو کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری  خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبرپختونخوامیں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافرغیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختتار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئیں، چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کو دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دریاوں کے کناروں، نہروں اور ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، چیف سیکرٹری نے احکامات کے  باوجود تجاوزات ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔چیف سیکرٹری بغیر دباؤ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی،  مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،  ماہرین کی مشاورت سے دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے کنارے پشتے تعمیر کیے جائیں۔چیف سیکرٹری نے تجاوزات کے خاتمے اور مستقل سیلاب سے بچاو کے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا میں تمام اضلاع کو چیف سیکرٹری سیلاب سے کے لیے

پڑھیں:

دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔محکمہ موسمیات کے فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر کل صبح 11 بجے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نےکمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے علاوہ محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیاز ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ،مبشر حسن اورراشد محمود ملک کو ستارہ امتیاز عطا
  • گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے
  • یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
  • اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
  • آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • مون سون کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی
  •  ٹیکسیلا : 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • دریائے چناب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری