بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم معتدل ہے اور مطلع جزوی ابر اور گرد آلود ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم معتدل ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے موسم کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور گزشتہ روز سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے، کل سبی اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، گوادر اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ آج ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بحیرۂ عرب میں طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا: محکمہ موسمیات
— فائل فوٹوبحیرۂ عرب میں طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔ طوفان کے لیے یہ نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے جس کا مطلب طاقت ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بحیرۂ عرب میں 5 یا 6 اکتوبر تک رہ سکتا ہے۔