data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے ساحل پر دفعہ 144کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے سینڈزپٹ پہنچ گئے،دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے باوجود اتوار کو کراچی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں واپس بھیج دیا۔سینڈ اسپٹ بیچ کے انٹری پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پکنک منانے والوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور؛ آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور:

سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔

شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔

سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس کے ذریعے شہریوں سے فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث تھا۔  ملزمان سے لاکھوں مالیت کا سامان، گاڑیاں، پستول، لگژری آئٹمز اور 200 سے زائد سم کارڈ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہری آن لائن رائیڈ بُک کرتے وقت صرف قابلِ اعتماد ذرائع استعمال کریں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی
  • کراچی؛ ڈیفنس میں کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرا زخمی
  • والد کی رحلت کے باوجود عاطف اسلم نے کنسرٹ میں حاضرین کوششدر کر کے رکھ دیا
  • یو اے ای میں پھنسی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس تین ماہ بعد کراچی پہنچ گئی
  • کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف
  • کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس
  • کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار
  • لاہور؛ آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا گروہ گرفتار
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک گھنٹے میں 2 شہری جاں بحق