حکومت بلوچستان عوام کو ریلیف فراہم کریگی،میرعلی حسن زہری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حب(نمائندہ جسارت)حب جیسے صنعتی اور گنجان آباد شہر کی حالت بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے حکومت بلوچستان تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور بلدیاتی اداروں کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا۔عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ذراعت اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری حب پہنچے جہاں انہوں نے حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا وزیر موصوف نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں زہری اسٹریٹ جام کالونی اور دیگر گنجان آباد گلی محلے شامل ہیں۔ اس موقع پر میر علی حسن زہری نے بیروٹ نالے کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کے جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف آفیسر اور چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کو کام میں مزید تیزی لائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیروٹ نالے کی صفائی ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور پانی کی نکاسی بروقت ممکن ہو سکے۔ صوبائی وزیر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں بارش کا پانی جمع ہے وہاں فوری نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی میر علی حسن زہری نے یہ بھی اعلان کیا کہ پی ڈی ایم اے سے مزید ہیوی مشینری اور نکاسی آب کا سامان طلب کیا جا رہا ہے تاکہ تمام متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف ممکن ہو انہوں نے کہا کہ بلدیاتی عملہ فیلڈ میں موجود رہے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے دورے کے دوران مقامی مکینوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن میں نکاسی آب سیوریج نظام کی خرابی اور بارش کے پانی کے باعث گھروں میں پانی داخل ہونے کی شکایات شامل تھیں وزیر موصوف نے تمام شکایات کو سنجیدگی سے نوٹ کیا اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایات دیں میر علی حسن زہری کا کہنا تھا کہ حب جیسے صنعتی اور گنجان آباد شہر کی حالت بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے حکومت بلوچستان تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور بلدیاتی اداروں کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو ریلیف فراہم میر علی حسن زہری انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان کا غزہ میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملے پر اظہار مذمت
اسلام آ باد:حکومت پاکستان غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ بہیمانہ حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی ایک اور سنگین خلاف ورزی ہے، جو قابض طاقت کے جرائم کی شدت اور وسعت کو نمایاں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدام کرے تاکہ اسرائیلی مظالم کو روکا جا سکے، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اسرائیل کو اس کے اقدامات کا جواب دہ بنایا جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد کی ہمیشہ سے حمایت کرتا آیا ہے اور ایک منصفانہ، پائیدار اور پُرامن حل کا حامی ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو اور فلسطینی عوام کے حقوق اور وقار کو تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کی سرحدیں جون 1967ء سے پہلے کی حد بندی پر مبنی ہوں اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔