Express News:
2025-11-19@01:21:37 GMT

شاہین نے حارث رؤف کیلئے ’وارننگ‘ جاری کردی

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤ ف کو خبردار کر دیا۔

 آسٹریلیا میں شیڈول بگ بیش لیگ سیزن 15 سے قبل ایک دلچسپ انٹرویو میں شاہین آفریدی کا اپنے قریبی ساتھی حارث رؤف کو ازرائے مذاق کہنا تھا کہ اگر حارث بی بی ایل میں ان کے خلاف بولنگ کریں گے تو انہیں چھکوں کی بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حارث ان کے سامنے بولنگ نہ کریں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھرپور انداز میں ان کا سامنا کریں گے، شاہین آفریدی بی بی ایل 15 میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے، وہ اس مرتبہ لیگ میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں، حالانکہ وہ اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 اور دی ہنڈرڈ جیسے دیگر عالمی مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

 شاہین آفریدی کو رواں سال 19 جون کو ہونے والے ڈرافٹ میں بی بی ایل کی پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا گیا، برسبین ہیٹ نے انہیں سب سے پہلے چنا جبکہ انگلینڈ کے لیوک ووڈ دوسرے اور پاکستان کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان تیسرے پلاٹینم پک کے طور پر منتخب ہوئے۔

 شاہین آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ وہ بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ میں سے کس کی وکٹ لینا زیادہ اہم سمجھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے نزدیک تینوں بیٹرز یکساں اہمیت رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اپنے اپنے ملکوں کے اہم ترین کھلاڑی ہیں اور کسی ایک کو بھی آؤٹ کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔

 انٹرویو کے دوران شاہین نے اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ اس بار بی بی ایل میں 6 سے 7 پاکستانی کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، حسن علی، حسن خان اور خود شاہین شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر چکے اور بڑی کارکردگی دکھا چکے ہیں، اور اب بی بی ایل میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے تو پاکستانی شائقین کو بہت لطف آئے گا۔

 شاہین آفریدی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ برسبین ہیٹ کے ساتھ اپنی پہلی شرکت میں ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ان کی ٹیم نے تین ٹرافیاں جیتیں جس کی اصل وجہ ٹیم کا اچھا ماحول اور مینجمنٹ کی طرف سے دی گئی آزادی تھی، انھوں نے کہا کہ برسبین ہیٹ بھی ایک متوازن اور مضبوط ٹیم ہے اور اگر وہ اس کے ساتھ بی بی ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ ان کے لیے ایک یادگار آغاز ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ شاہین ا فریدی برسبین ہیٹ بی بی ایل ایل میں

پڑھیں:

ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی

 

تہرن (ویب ڈیسک) ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی، نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے ایڈوائزری میں کہاہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔ ان کیلئے ایران جانے سے پہلے ایڈوانس ویزا لینا لازمی ہوگا۔ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری
  • ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےبینائی سے محروم اور عارضہ قلب کے مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
  • ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
  • حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
  • پنجاب: حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی