بگ بیش لیگ؛ سیم بلنگز کس پاکستانی بولر کا سامنا کرنے کیلیے بے چین؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور:
انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔
انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ وہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں، اس لیے بی بی ایل میں ان کے خلاف مقابلے دلچسپ اور دوستانہ ماحول میں ہوں گے۔
سیم بلنگز نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ پر گفتگو کے دوران پاکستانی بیٹر بابراعظم کی بھی تعریف کی۔
بلنگز نے انہیں ’’کنگ بابراعظم‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برسوں سے عالمی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے اور ان کی موجودگی کسی بھی لیگ کو چار چاند لگا دیتی ہے، میں بابراعظم کے خلاف کئی بار کھیل چکا لیکن اب خواہش ہے کہ ان کے مخالف کے بجائے ان کے ساتھ کھیلوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔