وزیرِاعلیٰ سندھ نے لیاری میں عمارت گرنے پر اجلاس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری کے علاقے بغدادی میں 2 روز قبل عمارت گرنے پر اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں کل صبح 11 بجےاجلاس میں وزیرِ بلدیات سعید غنی اور چیف سیکریٹری شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمے داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ، کمشنر کراچی اور ریسکیو حکام بھی شریک ہوں گے۔
وزیرِ اعلیٰ کو عمارت گرنے کے واقعے اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ایس بی سی اے حکام اجلاس میں شہر میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔