data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آج آخری دن ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کا کوچز سے ابتدائی تعارف کرایا گیا، جب کہ تیسرے مرحلے میں زیادہ تر وہ کھلاڑی شامل ہیں جو شاہینز کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ ان کے مطابق کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کے مزید دو مراحل ہوں گے۔ شاہینز کی آسٹریلیا روانگی کی تیاری کے ساتھ ساتھ ریڈ بال کرکٹرز کی بھی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ چھ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیاں تو مکمل طور پر دُور نہیں کی جا سکتیں، لیکن انہیں یہ ضرور بتایا جاتا ہے کہ ان سے کیا توقع کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈرز اور پیس بولرز کی تعداد بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اور یہی کیمپس کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی ہے۔ یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سائیکل شروع ہونے جا رہا ہے اور پاکستان کے پاس اس میں اچھے مواقع موجود ہیں۔ ہر ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اسی حکمت عملی پر ہم بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اعلان پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع دیا جائے گا، اور یہ عمل رکے گا نہیں۔ ہر کھلاڑی کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ فی الحال پاکستان ٹیم کی کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں مثالی نہیں۔ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا، حتیٰ کہ بنگلادیش بھی اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتا ہے، اس لیے اس سیریز کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عاقب جاوید کسی بھی

پڑھیں:

چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت کو سبکی تاریخی فتح چین نصرت جاوید وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، فواد چودھری
  • پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا