سکھرپریس کلب میں انٹرشپ پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر پریس کلب میں میڈیا سائنس کی طالبات کے لیے انٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات کو صحافت کے عملی میدان سے روشناس کرانا اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینا ہے۔ انٹرنشپ کے ابتدائی روز مختلف صحافتی موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے گئے، جن میں نیوز رائٹنگ، رپورٹنگ، ایڈیٹنگ، اور میڈیا کے اخلاقی اصولوں پر خصوصی زور دیا گیا۔ تربیتی سیشنز میں سینئر صحافی سحرش کھوکھر نے طالبات کی بھرپور رہنمائی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تالاب میں نہاتے ہوئے 2 پچیاں ڈوب کر جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ: تالاب میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
افسوسناک واقعہ قبوسعید خان کے علاقے میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دو کمسن بچیاں تالاب میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلی گئیں جس کے باعث دونوں بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق بچیوں میں 10 سالہ فاطمہ اور 12 سالہ خالہ زاد بہن گوری شامل ہیں، اہل علاقہ نے دونوں بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر منقتل کردیں۔