سکھراورگردونواح میں ہلکی بارش سے بھی گرمی کا زور کم نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ نہ سکا، حبس زدہ موسم کے باعث کاروباری اور گھریلو سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کہیں کم دکھائی دے رہا ہے۔ چند روز قبل سکھر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی تھی، مگر بارش کے بعد گرمی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔ گرمی اور حبس کے باعث شہری گھروں اور دکانوں تک محدود ہو گئے ہیں، جس کے سبب نہ صرف روزمرہ معمولات متاثر ہوئے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں کاروبار ویسے ہی کم ہو جاتا ہے، اس مہینے میں شادی بیاہ کی تقریبات بھی نہیں ہوتیں، جس سے خریداری پر فرق پڑتا ہے، اب اوپر سے گرمی نے عوام کو گھروں میں محصور کر دیا ہے، جس سے کاروبار مزید متاثر ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
— فائل فوٹوپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔