جون کے موسم کا جاپان: گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.
محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔
جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا غالب ہونا رہا، جس کے باعث شدید گرمی پھیل گئی۔
جاپان کے شہر ہوکائیڈو کے قصبے “اومو” میں جون کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔
سینڈائی شہر میں یہ معمول سے 3.6 ڈگری زیادہ رہا۔ مرکزی ٹوکیو میں جون کے مہینے میں ریکارڈ 13 دن ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 30 ڈگری یا اس سے زیادہ رہا جو معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کی توقع ہے، جس پر عوام کو احتیاط برتنے اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈگری زیادہ زیادہ رہا معمول سے
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی