سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے دیا؟ نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں مالی سال 2024-25 کے دوران ٹیکس وصولی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں، جہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس آفس (ایل ٹی او) کراچی نے 3,256 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے ملک بھر میں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او کراچی نے نہ صرف تمام سابقہ اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑا بلکہ جون 2025 میں 449 ارب 5 کروڑ روپے کی وصولی کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
سب سے بڑی کامیابی یہ رہی کہ ادارے نے صرف ایک دن میں 184 ارب 78 کروڑ روپے ٹیکس وصول کر کے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔
جون 2024 کے مقابلے میں جون 2025 میں ٹیکس وصولی میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر پورے مالی سال میں 29 فیصد اضافے کے ساتھ ادارے نے اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری ثابت کی۔
چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی کی قیادت میں یہ کامیابی ایف بی آر کے لیے نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ معیشت کے استحکام اور محصولات کی بڑھتی ہوئی رفتار کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔