یورپ اس وقت تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسپین، پرتگال، فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں درجہ حرارت نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ انتہائی گرمی اب غیر معمولی نہیں رہی، یہ ہمارا نیا معمول بن چکی ہے۔

اسپین: جون کا نیا ریکارڈ

اسپین نے جون میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ ہویلو (Huelva) کے علاقے میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو 1965 میں سیویل میں ریکارڈ کیے گئے 45.

2 ڈگری سے زیادہ ہے۔

ہیٹ ڈوم نامی موسم کی غیر معمولی صورتحال مغربی یورپ پر چھائی ہوئی ہے، جس میں ایک ہائی پریشر سسٹم گرم اور خشک ہوا کو ایک جگہ روک کر رکھتا ہے، جس سے گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟

پرتگال: 46.6 ڈگری کی جانچ جاری

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جو سیویل میں ایک ترقیاتی کانفرنس میں شریک تھے، انہوں نے خود گرمی کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے براہِ راست محسوس کر رہے ہیں۔ اُن کے آبائی ملک پرتگال کے مشرقی قصبے مورا میں اتوار کو 46.6 ڈگری ریکارڈ ہوا، جو ممکنہ طور پر نیا جون ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

پرتگال میں 7 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی ہے۔

فرانس: پیرس ریڈ الرٹ پر

فرانس کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اور پیرس سمیت 16 اضلاع کو منگل کے روز ریڈ الرٹ پر رکھا جائے گا، جو موسمی انتباہ کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔

جنوب مغربی علاقے اودے (Aude) میں رواں سیزن کی پہلی بڑی جنگلاتی آگ نے 400 ہیکٹرز پر محیط علاقے کو جلا دیا ہے۔ قریبی کیمپ سائٹ خالی کرالی گئی ہے اور 300 سے زائد فائر فائٹرز اور واٹر بمبرز کو متحرک کیا گیا ہے۔

جرمنی: گرمی شمال کی طرف بڑھ رہی ہے

جرمنی میں منگل اور بدھ کو شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جنوب مغربی جرمنی میں پیر کو درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچا، جبکہ بدھ کو بعض علاقوں میں 40 ڈگری کا امکان ہے۔ پورے ملک میں اوسط درجہ حرارت 18.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو 1961-1990 کے حوالہ جاتی عرصے سے 3.1 ڈگری زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہیٹ ویو کے نشانے پر، درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کا امکان

برطانیہ: ومبلڈن کا گرم ترین دن

گرمی کی لہر جنوبی برطانیہ تک بھی پہنچ گئی ہے، جہاں ومبلڈن میں پیر کو تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ Kew Gardens میں 29.7 ڈگری، جبکہ ٹورنامنٹ وینیو پر 33 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ حکام نے 30.1 ڈگری سے اوپر کے درجہ حرارت پر کھلاڑیوں کو وقفہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں پیر کے روز 34 ڈگری تک گرمی پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی تھی، اور وہاں بھی ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہفتے کے آخر میں ایک ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے، جو عارضی ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپین برطانیہ پرتگال جرمنی درجہ حرارت فرانس گرمی ہیٹ ویو

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپین برطانیہ پرتگال ہیٹ ویو ریکارڈ کیا سے زیادہ گرمی کی کیا گیا ہیٹ ویو

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ