ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجۂ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ گیا۔
گرمی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے لیے ’ ہیٹ رول‘ بنا دیا گیا، درجۂ حرارت 30 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر ہوا تو پلیئر 10 منٹ کا بریک لے سکیں گے، یہ سہولت صرف کھلے آسمان تلے کھیلنے والے پلیئرز کو ملے گی۔
بریک کے دوران کھلاڑی کورٹ سے باہر تو جا سکتے ہیں لیکن کوچنگ یا میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں لے سکتے۔
ایونٹ کے پہلے دن پہلا اپ سیٹ ہوا، روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ارینا سبالینکا نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسپین کے کارلوس الکاریز بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اعصام الحق کی ٹینس کامیابیوں کا عالمی اعتراف، یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا
ٹریون (ویب ڈیسک )پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔
اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
اس موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ یہاں موجود ہونا یقیناً ایک حیرت انگیز احساس ہے، ایک پاکستانی بچے کے طور پر بڑے ہوتے ہوئے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کیرئیر اتنا طویل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا، اعلیٰ ترین ٹورنامنٹس میں حصہ لینا اور چار بار نٹو اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنا، یہ سب شان دار اور یادگار رہا اور یہ ایک مکمل سفر کی مانند ہے۔
اعصام الحق نے کہا کہ میرے والدین یہاں موجود ہیں، میری بیوی، میرے بیٹے اور بیٹی بھی یہاں ہیں، یہ سب کچھ سمجھ میں آنا تھوڑا مشکل ہے لیکن آخر میں مجھے اپنے شان دار کیرئیر پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے، اے ٹی پی میرے لیے ایک دوسرے خاندان کی مانند ہے۔